17 جون 2025 - 17:34
ایران کے تازہ حملے، صہیونی ریاست کا آبادکاروں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے نقصانات چھپانے کے لئے شدید سنسر شپ نافذ کرتے ہوئے ایران سے آنے والے میزائلوں اور ان سے ہونے والی تباہیوں کی تصویر بنانے کو جرم قرار دیا ہے چنانچہ مقبوضہ فلسطین سے زیادہ خبریں باہر نہیں آ رہی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ایران کے تازہ حملوں کے بعد رمت ہشرون اور ہرزیلیا کے رہائشی آبادکاروں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

آبادکاروں نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید دھؤیں کے سبب سانس لینا مشکل ہورہا ہے۔

غاصب صہیونی فوج نے ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کے سامنے اپنی شدید ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جولان میں ایرانی ڈرونز کو روک رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر ’امان‘ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے جبکہ اس سے قبل اس نے موساد ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل داغ دیئے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے کر دی ہے۔

اس حوالے سے غاصب صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب میزائل داغے گئے ہیں، تاہم اس نے اپنی تاریخی ناکامیوں کی طرف اشارہ کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام خطرے سے نمٹنے کے لیے فعال ہے۔

غیر ملکی ذرائع مطابق تل ابیب میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔ تل ابیب، ہرزیلیا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں میں ایرانی میزائلوں سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہرزیلیا میں حساس ہدف پر میزائل گرے ہیں، تل ابیب میں بھی کئی عمارتیں نشانہ بنی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے نقصانات چھپانے کے لئے شدید سنسر شپ نافذ کرتے ہوئے ایران سے آنے والے میزائلوں اور ان سے ہونے والی تباہیوں کی تصویر بنانے کو جرم قرار دیا ہے چنانچہ مقبوضہ فلسطین سے زیادہ خبریں باہر نہیں آ رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha